25

پاسپورٹ کی طلب میں شدید اضافے سے پاسپورٹ پرنٹنگ دباؤ کا شکار

  کراچی: پاسپورٹ اجراء کی درخواستوں میں یکایک اضافے سے پاسپورٹ کی چھپائی شدید دباؤ کا شکار ہوگئی۔

کراچی میں اس وقت صدر،عوامی مرکز اور کلفٹن سمیت دیگر پاسپورٹ دفاتر پر شدید رش ہے۔ پاسپورٹ ڈیلیوری کی مدت میں بھی مسلسل تاخیر کا سامنا ہے۔ شہریوں کو پاسپورٹ ڈیلیوری میں دو ہفتوں کی تاخیرہورہی ہے۔

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر پاسپورٹ فیس میں اضافے کی افواہوں کے سبب یہ صورتحال پیدا ہوئی۔ پاسپورٹ ڈائریکریٹ کی بارہا تردید کے باوجود صورتحال معمول پر نہیں آسکی۔

حکام کے مطابق صرف ای پاسپورٹ کی فیس میں اضافہ کیا گیا ہے۔ عام پاسپورٹ کی فیسیں پرانی سطح پر برقرار ہیں۔