32

وزیراعظم شہبازشریف پشاور پہنچ گئے

پشاورپولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکے کے واقعہ کے بعد وزیراعظم شہبازشریف پشاور پہنچ گئے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے خودکش دھماکے کے بعد امن وامان سے متعلق اجلاس بھی طلب کرلیا۔ دھماکے کے محرکات کا جائزہ لیا جائے گا۔ تمام تر پہلووں پر بریفنگ دی جائے گی۔اجلاس میں واقعہ پر ابتدائی رپورٹ پیش  کی جائے گی۔

وزیراعظم شہبازشریف دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت بھی کریں گے۔

وفاقی وزیر دفاع، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور وفاقی وزیر داخلہ وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔