41

چوہدری نثار کا قومی اور صوبائی اسمبلی کا الیکشن آزاد حیثیت میں لڑنے کا اعلان

ن ليگ کے سابق رہنما اور نواز شریف کے سابق دست راست  چوہدری نثار علی خان نے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کا الیکشن آزاد حیثیت میں لڑنے کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ ن ليگ سے رابطے اب بھی ہیں لیکن پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ انتخابات کے بعد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران سے دوستی ضرور ہے لیکن تحریک انصاف میں شامل ہوئے تو دوستی کا تعلق متاثر ہوسکتا ہے ۔