35

معیشت کو درست سمت میں گامزن کرنے کیلئے پرعزم ہیں:اسحاق ڈار

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہمیں ورثہ میں کمزور معیشت ملی،حکومت معیشت کو درست سمت میں گامزن کرنے اور معاشی استحکام کیلئے پرعزم ہے۔

ریفارمز اینڈ ریسورس موبلائزیشن کمیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ  ٹیکس کے  موجودہ نظام میں درپیش مسائل اور مشکلات کی نشاندہی کی ،پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول کیلئے وسائل کو بڑھایا جائے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کاروباری برادری کو آسانیاں دی جائیں ،ٹیکس ادا کرنے والوں کی سہولت کیلئے موجودہ ریونیو پالیسیوں میں اصلاحات کی جائیں ،کمیشن ٹیکس اصلاحات کیلئے برق رفتاری سے کام کرنا ہوگا۔