33

نگراں وزیراعلیٰ پر حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق نہ ہوسکا

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پر پارلیمانی کمیٹی میں اتفاق نہ ہوسکا۔

مسلم لیگ ق کے رہنماء اور سابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے دونوں نام اب الیکشن کمیشن کے پاس جائیں گے۔

پنجاب اسمبلی میں نگران وزیراعلی کے لئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس اسپیکر سبطین خان کی صدارت میں ہوا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے حکومت نے نوید اکرم چیمہ اوراحمد نوازسکھیرا جبکہ اپوزیشن نےمحسن نقوی اوراحد چیمہ کو نامزد کررکھا ہے۔