20

ملک اور ادارے اب پی ٹی آئی کی خواہش پر نہیں چلیں گے: مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)  کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  کا کہنا ہے کہ ملک اور ادارے اب پی ٹی آئی کے خواہش پر نہیں چلیں گے۔

صحافیوں سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان  نے کہا کہ دو صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے باوجود ان صوبوں میں جلدی انتخابات نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے پشتی بان آگے پیچھے ہوگئے ہیں تو وہ انتخابات کی بات کر رہے ہیں، ملک اور ادارے اب پی ٹی آئی کے خواہش پر نہیں چلیں گے، پہلے ہم نے گند کو صاف کرنا ہے پھر قانون اور آئین کے تمام راستے موجود ہیں۔