30

ناصر کھوسہ کا عبوری وزیر اعلیٰ کا عہدہ قبول کرنے سے انکار

ناصر کھوسہ نے عبوری وزیر اعلیٰ پنجاب کا عہدہ قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ن لیگ کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے لکھا ناصر کھوسہ کی قابلیت، اصول پسندی اور دیانت داری مسلمہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ناصر کھوسہ سے رابطہ کیا کہ نگراں وزیر اعلیٰ کا عہدہ قبول کریں لیکن ناصر کھوسہ نے تجویز سے اتفاق نہیں کیا اور عہدہ سنبھالنے سے معذرت کی۔

 

خواجہ آصف نے کہا کہ بحیثیت بیوروکریٹ ناصر کھوسہ کا کردار قابل فخر ہے۔