154

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے ووٹ کاسٹ کردیا

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے بلدیاتی انتخابات کیلئے ووٹ کاسٹ کردیا۔

حافظ نعیم الرحمان نے پولنگ اسٹیشن ایلیمنٹری گورنمنٹ گرلز اسکول میں ووٹ کاسٹ کیا وہ یو سی 8 نارتھ ناظم آباد ٹاؤن سے چیئرمین کے امیدوار ہیں۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مجموعی طور پر شہر میں امن و امان کی صورتحال ہے تاہم بعض مقامات پر سازش کر کے کیمپوں کو جلایا گیا تاکہ عوام رک جائیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے کئی سال بلدیاتی الیکشن نہیں ہونے دیئے، لوگ چاہتے ہیں جماعت اسلامی منتخب جیتے۔ ایم کیو ایم والے رات گئے الیکشن سے بھاگ گئے، ایم کیو ایم میں جان ہوتی تو وہ بائیکاٹ نہ کرتے بلکہ ہمارا مقابلہ کرتے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن سے درخواست کریں گے کہ میئر کا ڈائریکٹ الیکشن کرائیں۔