26

سندھ بلدیاتی انتخابات: ہفتہ کو اسکولز بند رکھنے کا اعلان

کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے محکمہ تعلیم سندھ نے تیاری مکمل کرلی، اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ نے کل (ہفتہ کو) اسکولز بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

محکمہ تعلیم سندھ نے اتوار 15 جنوری کو کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں تیاریاں مکمل کرلیں۔

اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتہ کو تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق نوٹیفکشین کا اطلاع محکمہ اسکول ایجوکیشن کے ماتحت چلنے والے تمام اداروں پر ہوگا۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے حلقہ بندیوں پر شدید اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 جنوری کو ہونیوالے انتخابات قبول نہیں کئے جائیں گے، جس کے بعد سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو انتخابات ملتوی کرنے کیلئے خط لکھا۔

الیکشن کمیشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ حکومت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 15 جنوری کو ہی انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔