60

پاکستان کی پہلی الیکٹرک بس سروس کا آغاز

سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے اعلان کیا ہے کہ پیپلز الیکٹرک بس سروس کے آپریشنز کا آغاز آج سے کیا جائے گا۔

وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق کراچی والوں کے لیے پاکستان کی پہلی الیکٹرک بس سروس کا پہلا روٹ شروع کیا جارہا ہے، جس کا کرایہ 50 روپے تک ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ الیکٹرک بس جناح ایونیو ملیر سے کلاک ٹاور تک سروس فراہم کرے گی، جبکہ ايئرپورٹ جانے والے مسافر بھی الیکٹرک بس سروس سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔