19

تحریک انصاف اورمسلم لیگ ق یک جان اور دو قالب ہیں، پرویزالہیٰ

وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اورمسلم لیگ قائد اعظم یک جان اوردوقالب ہیں۔

پنجاب اسمبلی کی تحلیل کی سمری بھیجنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیی نے ایوان وزیراعلی لاہور میں ارکان پنجاب اسمبلی سے ملاقاتیں کی۔

پرویزالہیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی، زینب عمیر، سیدہ زہرہ نقوی، شمیم آفتاب، بلا ل اصغر وڑائچ اور دیگر شامل تھَے۔

اس موقع پر چوہدری پرویزالہی کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے ارکان نے دباؤ اور ترغیب کے سامنے ڈٹ کرتاریخ رقم کردی، عوام نے جھوٹے شیروں کودم دبا کر بھاگتے ہوئے دیکھا۔

پرویزالہیٰ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اورمسلم لیگ قائد اعظم یک جان اوردوقالب ہیں۔ ہماری حکومت کی مختصر وقت میں مثالی کارکردگی کھلی کتاب کی مانند ہے۔