27

وفاقی حکومت کی شب خون مارنے کی سازش ناکام ہو گی، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں وفاقی حکومت کی شب خون مارنے کی سازش ناکام ہوگی، پی ٹی آئی اور ق لیگ کے اراکین اسمبلی متحد ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری  پرویز الہٰی نے زمان پارک میں پی ٹی آئی چیئرمین  عمران خان سے ملاقات کی، جس میں سیاسی صورتحال اور اعتماد کے ووٹ سے متعلق مشاورت کی گئی۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ فاران خان کو بھارتی ایجنٹ سمجھ کر اُلٹا کرکے زخمی کیا، محب وطن پاکستانی کا قصور کیا ہے؟ پوری قوم کیلئے سوالیہ نشان ہے۔

عمران خان نے پرویز الہٰی کی فیملی کو نو فلائی لسٹ میں شامل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہو چکی ہے، امپورٹڈ حکومت نے آئین و قانون کی دھجیاں اڑا دی ہیں، وفاقی وزرا کو منہ کی کھانا پڑے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شہباز شریف اور رانا ثناء اللّٰہ کی ہر سازش ناکام ہوگی۔ وفاقی حکومت اقتدار کے لالچ میں بدترین انتقامی کارروائیاں کررہی ہے۔