29

پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کا اسٹریٹ کرائم کیخلاف انوکھا احتجاج

پی ٹی آئی کے رہنما اور فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان نے کراچی میں بڑھتے اسٹریٹ کرائمز کے خلاف انوکھا احتجاج کیا۔

رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان نے دیگر لوگوں کے ساتھ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خلاف احتجاج کیا اور اس دوران وہ جعلی نوٹوں سے بھرے تھیلے اور بیگ بھی ساتھ لائے جب کہ ان کے ساتھ موجود نوجوانوں نے نقلی پستول اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

عالمگیر کے ساتھ احتجاج کرنے والے مظاہرین کا کہنا تھاکہ پیسے لے لو موبائل لے لو لیکن ہماری جانیں بخش دو۔

فوٹو فکس اٹ فیس  بک

فوٹو فکس اٹ فیس  بک