35

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی گاڑی پر جوتا پھینک دیا گیا

پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے بعد واپس جاتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء پر جوتا پھینک دیا گیا۔ 

سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک جوتا رانا ثناء کی گاڑی کی ونڈ اسکرین پر آکر لگتا ہے۔ 

گاڑی میں وفاقی وزیر داخلہ موجود ہیں اور وہ فرنٹ سیٹ پر ہی بیٹھے ہوئے ہیں۔ 

ن لیگی رہنما کا ڈرائیور ایک لمحے کے لیے رُکا اور پھر اس نے گاڑی چلادی۔