21

الیکشن کمیشن نے 193 کا انتخابی شیڈول جاری کردیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے قومی اسمبلی کی خالی نشست 193 راجن پور کا انتخابی شیڈول جاری کردیا۔

اعلامیے کے مطابق این اے 193 راجن پور میں پولنگ 26 فروری کو ہوگی، امیدوار 19 جنوري تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 2 فروری کو جاری ہوگی۔

واضح رہے کہ یہ نشست تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سردار جعفر لغاری کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ سردار جعفر خان لغاری 31 دسمبر کو لاہورمیں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔

سردار جعفر خان لغاری جام پور کے حلقہ این اے 193 کے منتخب ایم این اے تھے۔ وہ طویل عرصہ سے کینسر میں بھی مبتلاء تھے۔