24

محکمہ موسمیات نے بارش اور برفباری کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے بدھ سے جمعہ کے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 10 جنوری سے مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان کے علاقوں میں داخل ہورہی ہیں۔ 11 جنوری سے مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں پر اثرانداز ہوں گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 11 جنوری کے دوران کوئٹہ، ژوب، بارکھان، زیارت، نوکنڈی، دالبندین میں بادل برسیں گے۔ 11 سے 13 جنوری کے دوران مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں برفباری کا امکان ہے۔

چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔اسلام آباد، چارسدہ، باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ، بنوں، کرک میں بھی بادل برسیں گے۔

سرگودھا، میانوالی، خوشاب ، بھکر، لیہ، فیصل آباد، جھنگ، گوجرانوالہ اور گجرات میں ہلکی بارش متوقع ہے۔ حافظ آباد، سیالکوٹ، نارروال، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، قصور، ساہیوال اور لاہور میں بھی بادل برسیں گے۔