26

ڈونرز کانفرنس، وزیر اعظم شہباز شریف آج جنیوا روانہ ہوں گے

وزیر اعظم شہباز شریف آج جنیوا روانہ ہوں گے جہاں وہ ڈونرز کانفرنس کی صدارت کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد بھی جنیوا جائے گا۔

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ترجمان ایسٹر پیریز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا سے 9 جنوری کو ہونے جا رہی جنیوا کانفرنس پر تعمیری گفتگو ہوئی ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنیوا میں بین الاقوامی کانفرنس لچکدار پاکستان کے سلسلے میں ہو رہی ہے۔