23

وزیر اعلیٰ پنجاب نے گندم و آٹے کے بحران سے نمٹنے کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا

گندم اور آٹے کے بحران کے خاتمے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویر الٰہی نے فلار ملوں کو گندم کا یومیہ سرکاری کوٹہ بڑھا کر ڈبل کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب  پرویزالٰہی نے گندم و آٹے کے بحران سے نمٹنے کے لیے فلار ملوں کو گندم کا یومیہ سرکاری کوٹہ بڑھا کر ڈبل کرنے کے ساتھ سرکاری آٹے کی فروخت کے مقامات کو بھی دگنا کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبے بھر میں روز  10کلو آٹے کے 18 لاکھ 40 ہزار تھیلے سرکاری ریٹ پر دستیاب ہوں گے، پیر سے فلار ملوں کو ان کے مطالبے سے زیادہ 26 ہزار ٹن سرکاری گندم جاری کی جائےگی۔

 پرویزالٰہی نے یہ بھی کہا کہ سرکاری کوٹہ بڑھنے سے نجی گندم اور  آٹے کی قیمتوں میں کمی آئےگی۔