29

مریم اورنگزیب نےعمران خان کوانٹرویومیں آڑے ہاتھوں لے لیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات  مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کے حالیہ انٹرویو پر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے عمران خان سےسوال کیا کہ جنرل (ر) باجوہ کو ایکسٹینشن نہیں دینی چاہیے تھی تو پھر کیوں دی؟ جنرل باجوہ نے 2021 سے اپریل 2022میں جو کیا، وہ عمران خان کو 2 جنوری 2023 میں یاد آرہا ہے؟

انہوں نے کہا پہلے عمران خان کہتے تھے کہ وہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ یہ شہبازشریف کو وزیراعظم بنائیں گے، اب کہتے ہیں کہ انہیں گرمیوں میں پتا چل گیا تھا، عمران خان کا بیانیہ موسمیاتی تبدیلی کا شکار ہوگیا ہے، موسم کے حساب سے ان کے بیان بھی بدل رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ چور بتارہا ہےکہ اس نے کیا کیا، خان صاحب پاکستان کو ڈيفالٹ کرنے کاآپ کا پلان فیل ہوگیا۔