24

جعلی طریقے سے چھڑی کے زور پر الیکشن کو روکا جا رہا ہے،فواد چوہدری

لاہور:  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جعلی طریقے سے چھڑی کے زور پر الیکشن کو روکا جا رہا ہے۔

ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ کراچی میں ایم کیوایم کے تمام دھڑوں کو اکٹھا کیا جارہا ہے، ماضی میں کراچی آپریشن میں حصہ لینے والے تمام اہل کاروں کو شہید کیا گیا، ایم کیو ایم کو دوبارہ اکٹھا کرنا شہیدوں کے لہو سے غداری ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کراچی میں قبضوں اورجرائم کے کیسوں میں ملوث رہے ہیں۔

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ نیشنل سکیورٹی کمیٹی میں وزیراعلیٰ کے پی اور بلوچستان کو نہیں بلایا گیا ، اس سے حکومت کی سنجیدگی کا اندازہ لگالیں۔