26

وزیراعظم شہبازشریف کی نریندر مودی کی والدہ کے انتقال پراظہار افسوس

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پربیان میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ان کی والدہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔

 

وزیراعظم کا کہنا تھا  کہ ماں کو کھو دینے سے بڑھ کر کوئی نقصان نہیں ہے۔ میری جانب سے تعزیت قبول کریں۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ آج انتقال کرگئی تھیں۔