59

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل بروز جمعہ ہو گا۔

ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں معیشت، سکیورٹی اور دہشتگردی سے متعلق امور پر غور کیا جائےگا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں معیشت پر بریفنگ دیں گے۔