27

کراچی میں سرد ہواؤں کے باعث درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ تک جاپہنچا

  کراچی میں سرد ہواؤں کے باعث کم سے کم درجہ حرارت 9.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا آج کم سے کم درجہ حرارت 9.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 سے27 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 2 روز تک بالائی اور وسطی سندھ میں رات اور دن کے وقت دھند چھائی رہنے کا امکان ہے اور شہر میں مختلف علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود رہے گا۔