36

پرویز الہٰی اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد پنجاب اسمبلی توڑ دیں گے، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی سےاعتماد کا ووٹ لینے جارہے ہیں۔

پی ٹی آئی کا وفد پرویزالہٰی اورمونس الہٰی سے ملنے جارہا ہے جس میں تاریخ کا تعین کریں گے پنجاب اسمبلی اجلاس کب بلایا، اعتماد کے ووٹ کے بعد وزیراعلیٰ اسمبلی توڑنے کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے177ارکان پرویزالہٰی کوسپورٹ کررہے ہیں، مسلم لیگ ق کے10ممبران اپنے ہیں، اسپیکر کو ہٹاکرہمارے پاس187ممبران موجود ہیں، یہ تمام لوگ پرویزالہٰی کو اعتماد کا وو دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ لاہورہائیکورٹ کے فیصلے سے پہلے ہوگی، ہم فوری طور پر اعتماد کے ووٹ کیلئے جانا چاہتے ہیں۔