45

خودکش حملہ: اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

اسلام آباد میں خود کش دھماکے کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی، شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 میں خودکش دھماکے کے بعد وفاقی دارالحکومت ميں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں ایک بار پھر دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے کارنر میٹنگز کیلئے بھی اجازت لینا ہوگی۔