31

پنجاب اسمبلی میں گورنر پنجاب کے اقدامات کے خلاف قرارداد منظور

پنجاب اسملبی میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے اقدامات کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔

صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے ایوان میں گورنر پنجاب کے اقدامات کیخلاف قرارداد پیش کی۔ اپوزیشن اراکین گورنر پنجاب کے خلاف قرارداد سے پہلے ایوان سے واک آؤٹ کر گئی۔

قرارداد کے متن کے مطابق ایوان چوہدری پرویزالہٰی پر اعتماد کا اظہار اور اسپیکر کی رولنگ کی توثیق کرتا ہے۔

متن کے مطابق گورنر نے22 دسمبر کو وزیراعلیٰ اور کابینہ کے خلاف اختیارات سے تجاوز کرکے حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش ، جس کی مذمت کرتے ہیں۔

قرارداد میں صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ گورنر پنجاب کے اقدامات کا نوٹس لیں۔