54

گندم اور کھاد کی سمگلنگ روکنے کیلئے جامع حکمت عملی تیار کی جائے:اسحاق ڈار

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ،ملک میں گندم اور کھاد کی سمگلنگ کو روکنے کیلئے اقدامات پر غور  کیا گیا۔

اجلاس میں سمگلنگ کو روکنے کیلئے تمام اداروں کے درمیان رابطے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا، اسحاق ڈار  کا کہنا تھا کہ سمگلنگ روکنے کیلئے جامع حکمت عملی تیار کی جائے،ملکی معاشی استحکام کیلئے سمگلنگ کو روکا جائے،اجلاس میں ایف بی آر ، اسٹیٹ بینک اور ایف آئی اے حکام کی شرکت۔