52

2023ء میں حج پر جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

2023ء میں حج پر جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی۔

امسال پاکستان کو عازمین جج کا مکمل کوٹہ ملے گا، سعودی حکام کا پاکستان سے رابطہ کرکے مکمل حج کوٹہ دینے کی یقین دہانی کرادی۔

سیکرٹری مذہی امور ڈاکٹر آفتاب اکبر درانی کے مطابق رواں سال 1 لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی فریضہ جج کیلئے جاسکیں گے۔

گزشتہ برس کورونا کے باعث پاکستان کے حج کوٹے میں کٹوتی کردی گئی تھی، گزشتہ برس صرف 81 ہزار 132 پاکستانی فریضہ حج ادا کر سکے تھے۔