29

فواد چوہدری کا20 مارچ سے قبل پنجاب میں نئے انتخابات کا دعویٰ

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ 20 مارچ سے قبل پنجاب میں نئے انتخابات ہو جائیں گے۔

ٹویٹر پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اور تحریک انصاف عدم اعتماد سمیت نون لیگ کے ہر وار کیلئے تیار ہے۔ دونوں صورتوں میں صوبے میں فوری ووٹنگ کروا کرتحریکیں ناکام بنا دی جائیں گی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے 20 سے 25 ارکان ٹکٹ کیلئے ہمارے ساتھ رابطہ کررہے ہیں۔ ٹکٹس کے لیے ہر حلقے کا میرٹ پر جائزہ لیں گے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی بچانے کیلئِے دو آپشنز استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں اپوزیشن کی جانب سے 48 گھنٹے تک وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف عدم اعتماد لائی جائے گی جبکہ گورنروزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینے کا بھی کہیں گے۔