23

کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی فی یونٹ 2۔14 روپے سستی کرنے کی منظوری

 اسلام آباد: نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی فی یونٹ 2.14 روپے سستی کرنے کی منظوری دے دی۔

کراچی کے بجلی صارفین کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا فیصلہ اکتوبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں کیا گیا۔ فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

نیپرا کے فیصلے سے صارفین کو 3 ارب 59 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔ نیپرا اتھارٹی اعدادو شمار کا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔نیپرا نے استفسار کیا کہ اکتوبر میں ڈیزل سے بجلی کیوں پیدا کی گئی جس پر کے الیکٹرک حکام نے جواب دیا کہ ایمرجنسی کے باعث ڈیزل سے بجلی پیدا کرنے کی ضرورت پڑگئی تھی۔