37

جلسے کیلیے عمران خان کا طیارہ نور خان ائیربیس پر لینڈ کرے گا

راولپنڈی: تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کے لیے عمران خان کا طیارہ نورخان ایئربیس پر لینڈ کرے گا۔

 پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کی لاہور زمان پارک سے جلسے کے لیے راولپنڈی آمد کے معاملے میں عمران خان کا خصوصی طیارہ نور خان ائیربیس پر لینڈ کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نور خان ائیربیس پر عمران خان کے خصوصی طیارے کی لینڈنگ کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ بیس پر ہیلی کاپٹر بھی موجود ہے، عمران خان نور خان ائیربیس پہنچنے پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے جلسہ گاہ پہنچیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کے لیے بارانی یونیورسٹی میں ہیلی پیڈ بھی بنایا گیا ہے، ائیربیس پر متبادل کے طور پر عمران خان کے لیے بلٹ پروف وہیکل بھی تیار رکھی گئی یے، لاہور سے طیارے نے 2.10 منٹ پر ٹیک آف کیا اور طیارہ تقریباً 3 بجے کے قریب نور خان ائیربیس پر لینڈ کرے گا۔