83

عمران کا ہیلی کاپٹرپریڈ گراؤنڈ میں ہی لینڈکرے گا: اسد عمر کا انتظامیہ کو چیلنج

سابق وفاقی وزیر و پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے اسلام آباد کی انتظامیہ کو عمران خان کا ہیلی کاپٹرپریڈ گراؤنڈ میں ہی اتارنے کا چیلنج دے دیا۔

پی ٹی آئی عمران کا ہیلی کاپٹر پریڈ گراؤنڈ اتارنے پر بضد، انتظامیہ کا اجازت سے انکار

اسد عمر کا کہنا تھاکہ عمران خان کا ہیلی کاپٹرپریڈ گراؤنڈ میں ہی لینڈکرے گا۔ انہوں نے کہا کہ جی ایچ کیوکو کوئی اعتراض نہیں اور اسلام آباد انتظامیہ کہہ رہی ہے کہ اجازت نہیں دیں گے۔

ان کا کہناتھاکہ سارا ڈرامہ جان بوجھ کر کیا جارہا ہے، ڈی سی اسلام آباد جان بوجھ کر عمران خان کی زندگی خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد انتظامیہ نے عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی پریڈ گراؤنڈ میں لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے تاہم پی ٹی آئی ہیلی کاپٹر پریڈ گراؤنڈ اتارنے پر بضد ہے۔