32

آصف زرداری کا پنجاب میں متحرک ہونے کا فیصلہ

لاہور: شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے پنجاب کے دارالحکومت میں سیاسی ڈیرے لگانے کا منصوبہ تیار کرلیا۔

 سابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور میں ڈیرے ڈالنے کا پلان تیار بنالیا، شریک چیئرمین پیپلز پارٹی پنجاب کے دارالحکومت میں سیاسی ڈیرے لگائیں گئے۔

آصف علی زرداری کا مقصد آئندہ جنرل الیکشن پنجاب میں پارٹی کو مضبوط کرنا ہے، اسی سلسلے میں وہ لاہور میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

اس دورے کے دوران سابق صدر لاہور سمیت پنجاب بھر میں متوقع امیدواروں کی فہرست فائنل کریں گے جب کہ جنرل الیکشن میں حکمت عملی کے حوالے سے اتحادیوں سے مشاورت بھی کریں گئے۔

خیال رہے کہ لاہور ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی نے بھاری تعداد میں ووٹ لئے تھے۔