38

بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

بلوچستان کے ضلع خاران اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی خاران کے مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے نکل کر باہر کھلی جگہ جمع ہو گئے۔

 زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت 2 اعشاریہ 6 اور زیرِ زمین گہرائی 27 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے،زلزلہ پیما مرکز کا یہ بھی کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خاران کے مغرب میں 30 کلو میٹر تھا۔