53

’’فوج کی سیاست میں مداخلت غیرآئینی ہے‘‘، آرمی چیف

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج کی سیاست میں مداخلت غیرآئینی ہے۔

جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں یوم دفاع اوریوم شہداکی تقریب سےخطاب کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بطورآرمی چیف آخری بار خطاب کررہا ہوں، 29 نومبر کواپنے عہدے سے ریٹائر ہورہا ہوں، مجھے فخر ہے کہ میں 6 سال عظیم فوج کا سربراہ رہا۔

آرمی چیف نے کہا کہ فوج کاسب سےپہلا کام اپنی سرحدوں کا دفاع کرنا ہے، ہمارے جوان ہر وقت اپنے وطن کے دفاع کے لئے تیار رہتے ہیں، پاک فوج نے اپنے مینڈیٹ سے بڑھ کرقوم کی خدمت کی ہے، مشرقی پاکستان کاعلیحدہ ہونا فوجی نہیں سیاسی ناکامی تھی۔