30

عمران خان ملک میں دفاعی عدم استحکام کیلئے کوشاں ہیں،فضل الرحمان

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان مرضی کا آرمی چیف تعینات کرانے کیلئے دفاعی اور سیاسی قیادت کو بلیک میل کررہے ہیں۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان مرضی کے آرمی چیف کیلئے دفاعی قیادت کوبلیک میل کررہے ہیں، تعیناتی جس کا اختیارہے ہمیں اس پراعتماد ہے۔

سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کی وجہ سے سعودی ولی عہد کا دورہ منسوخ ہوا۔ سوال اٹھایا کس کے اشارے پر سازشیں رچائی جارہی ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا ریکارڈ فساد، جلاؤ گھیراؤ کا رہا ہے، ایک جماعت کی گندگی، غلاظت سامنے آرہی ہے، مزید کہا کہ ہم نے6،7 ماہ میں پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔