33

سکھر سے کراچی آنے والا طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے سے بچ گیا

 کراچی: سکھر سے کراچی آنے والا نجی کمپنی کا طیارہ لینڈنگ کے دوران اگلے ٹائر نہ کھلنے کے سبب حادثے کا شکار ہوتے ہوتے رہ گیا۔

نجی کمپنی کا جہاز حادثے سے بچ گیا، ائر کرافٹ سیلز اینڈ سروسز لمیٹڈ کا طیارہ (رجسٹریشن نمبر اے پی ایس اے ایل) سکھر سے کراچی آ رہا تھا کہ کراچی ائرپورٹ پر لینڈنگ کے وقت جہاز کے نوز(اگلے ٹائر) کھل نہیں سکے۔

نوز وہیل نہ کھلنے سے طیارے کے کیپٹن نے ایمرجنسی لینڈنگ کے لیے ائر ٹریفک کنٹرول کو مطلع کیا۔ کراچی ائرپورٹ کے رن وے پر سول ایوی ایشن کے فائر ٹینڈر اور میڈیکل ٹیمیں پہنچیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی لینڈنگ سے قبل طیارے نے فضا میں تین چکر لگائے۔ فضا میں چکر لگاتے ہوئے طیارہ کا نوز وہیل کھل جانے سے نارمل لینڈنگ ہوگئی۔