108

مریم نواز نے عمران خان کے جیونیوز اور شاہز یب خانزادہ کے خلاف قانونی کارروائی کے علان پر رد عمل جاری کر دیا

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے توشہ خانہ کے تحائف کا خریدار سامنے آنے پر عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ ”ادھر ادھر کی باتیں مت کرو، رسیدیں نکالو! گھڑی کس کو بیچی، نام بتاو¿؟ لیگی رہنما نے سوال کیا کہ پیسہ پاکستان کیسے منگوایا؟ وہ بتاو¿، دوسروں کو چور کہنے والا پاکستان کا سب سے بڑا چور نکلا۔ توبہ!“

 

یاد رہے کہ عمران خان نے کچھ دیر قبل ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ”بس بہت ہوگیا!کل جیو اور خانزادہ نے سرپرستوں کی مدد سے ایک مشہورِ زمانہ دھوکے باز اور عالمی سطح پرمطلوب مجرم کی تراشی گئی بے بنیاد کہانی کے ذریعے مجھ پر بہتان تراشی کی۔ میں نے اپنے وکلائ سے بات کی ہے اور میں جیو، خانزادہ اور اس دھوکے باز کیخلاف پاکستان میں ہی نہیںبلکہ برطانیہ اور متحدہ عرب امارات میں بھی قانونی چارہ جوئی کا ارادہ رکھتا ہوں۔“