32

مجھے مارنے کا پلان کیا ہوا تھا ، 4 گولیاں لگیں، عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے کے بعد پہلی پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ ان لوگوں نے وزیر آباد یا گجرات میں مجھے مارنے کا پلان کیا ہوا تھا۔  انہوں نے کہا کہ مجھے 4 گولیاں لگی ہیں، جو حملہ کیا گیا اس کی تفصیلات بعد میں بتاؤں گا، حکومت کبھی تحریک عدم اعتماد میں ناکام نہیں ہوتی، وسائل ہوتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ میرے خلاف تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے لیے ارکان کی منڈی لگی تھی، ہم زیادہ پیسے دے سکتے ہیں لیکن ہم نے فیصلہ کیا ہم ایسا نہیں کریں گے، امریکی عہدیدار ڈونلڈ کا پیغام آیا کہ عمران خان کو ہٹاؤ اور اگلے دن تحریک عدم اعتماد آگئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ عوام کا پیسا چوری ہوا اور مشرف نے انہیں این آر او دے دیا، 17 جولائی کے ضمنی الیکشن میں حکومتی مشینری استعمال کی گئی جبکہ الیکشن کمیشن نے ای وی ایم کو روکا۔