35

کراچی چڑیا گھر میں نایاب نسل کا سفید شیر ہلاک

کراچی چڑیا گھر میں ایک اور نایاب نسل کا سفید شیر ہلاک ہوگیا۔

مرنے والا سفید شیر کئی روز سے بیمار تھا، موت3روز قبل ہوئی۔ وجہ موت جاننے کےلئے مردہ شیرکی جلد کے نمونے لئے گئے۔

سینئرڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ مرنے والے شیرکی عمر18 برس تھی،موت طبعی ہے کیونکہ عام طور پر شیروں کی عمر 16 سے 17 سال ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ 2010ء میں 4 شیروں کو بیرون ملک سے منگوایا گیا تھا۔ گزشتہ برس جون اور نومبر میں بھی 2 شیروں کی موت ہوئی تھی۔