70

بجلی کی قیمت میں 19 پیسے فی یونٹ اضافہ، نیپرا کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت  میں 19 پیسے فی یونٹ اضافہ اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں 22 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی تھی جس پر اتھارٹی نے 29 ستمبر کو عوامی سماعت کی۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن، الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنزکے علاوہ ڈسکوز کے تمام صارفین پر ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ اس کا اطلاق صرف اکتوبر کے بلوں پر ہوگا اور کے الیکٹرک کے صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔