81

'آڈیو لیک پارٹ 2' عمران کی ایک اور آڈیو سامنے آگٴی ۔۔!!

' اچھا شاہ جی ہم نے کل ایک میٹنگ کرنی ہے،آپ نے ہم تینوں نے کسی بھی صورت امریکا کا نام نہیں لینا ہے'،’’سائفر کی سازشی کہانی پارٹ ٹو‘‘کے نام سے ایک اور آڈیو منظر عام پر آگئی۔

 میڈیا ذرائع مطابق آڈیو لیکس کا سلسلہ جاری ہے، وزیراعظم ہاؤس کی آڈیو لیک ہونے کے بعد اب تحریک انصاف کی آڈیو لیک ہورہی ہیں۔

آج جمعہ کو سائفر کے حوالے سے مبینہ طور پر عمران خان اور ان کی ٹیم کی گفتگو کی ایک اور آڈیو ’’سائفر کی سازشی کہانی پارٹ ٹو‘‘کے نام سے سامنے آگئی۔

آڈیو میں مبینہ طور پر عمران خان نے کہا کہ اچھا شاہ جی ہم نے کل ایک میٹنگ کرنی ہے،آپ نے ہم تینوں (عمران خان، شاہ محمود قریشی، اعظم خان) نے کسی بھی صورت امریکا کا نام نہیں لینا ہے۔