49

اسحاق ڈار نے وفاقی وزیر خزانہ کا حلف اٹھا لیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وفاقی وزیر خزانہ کی حیثیت سے حلف اٹھالیا، حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، وفاقی وزرا ، وزیراعظم کے معاونین خصوصی، اراکین پارلیمنٹ، سول و فوجی افسران اور مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں سمیت سیاسی عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔