165

چک شہزاد اسلام آباد کے فارم ہاؤس میں سینئر صحافی کی بہو قتل

اسلام آباد: تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے چک شہزاد کے پوش علاقے میں قتل کی واردات پیش آئی۔

شاہ نواز نامی شخص نے فارم ہاؤس نمبر 46 میں اپنی 37 سالہ بیوی سارہ کو بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا۔ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے سینئر افسران اور فارنزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے ورزش والے فولادی ڈمبل مار مار کر بیوی کو قتل کیا۔

پولیس کے مطابق وقوعہ کی تفتیش جاری ہے جس کے بعد ہی ایف آئی آر درج کی جائے گی اور جو بھی حقائق سامنے آئیں گے ان سے آگاہ کیا جائے گا۔ شاہنواز معروف سینئر صحافی کا بیٹا ہے جو چک شہزاد میں رہائش پذیر تھا۔