19

گزشتہ 4 برسوں میں ہمارا ترقیاتی بجٹ کا حجم سکڑ گیا، احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گزشتہ 4 برسوں کے دوران ہمارا ترقیاتی بجٹ کا حجم سکڑ گیا ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ سال 2013 میں 340 ارب کا ترقیاتی بجٹ تھا، 2018 میں جب مسلم لیگ ن کی حکومت ختم ہوئی تو بجٹ 1000 ارب چھوڑا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ختم ہونے کے بعد ترقیاتی بجٹ بڑھنے کی بجائے کم ہوگیا، گزشتہ 4 سالوں میں ترقیاتی بجٹ کا حجم سکڑ گیا ہے اور ملک اسوقت بحرانی کیفیت سے دوچار ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہر منصوبے کے کے پی آئیز کا تعین ہونا چاہیے کیونکہ اسمارٹ آبجیکٹو نہیں ہوں گے تو اہداف کا تعین مشکل ہوگا، کسی بھی آرگنائزیشن میں اسکی انوسمنٹ کو استعمال کرنے کے لیے مانیٹرنگ کا شعبہ بہت اہمیت رکھتا ہے۔