24

مریم اورنگزیب اور ن لیگ کے جاوید لطیف کے خلاف لاہور تھانہ میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما جاوید لطیف کے خلاف لاہور کے تھانہ گرین ٹاون میں دہشتگردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پنجاب کے وزیرداخلہ ہاشم ڈوگر نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ لاہور کے تھانہ گرین ٹاؤن میں وزیراطلاعات مریم اورنگزیب اور (ن) لیگ کے رہنما جاوید لطیف کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایم ڈی پی ٹی وی راشد بیگ اور پروگرام پروڈیوسر کو بھی مقدمے میں شامل کیا گیا۔ مقدمہ انسداد دہشگردی کے تحت درج کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان سمیت کسی بھی شہری کے خلاف مذہبی منافرت اور تشدد پر اکسانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔