16

پس پردہ مفاہمتی کوششیں 15 اکتوبر تک کامیاب ہو سکتی ہیں، شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پس پردہ مفاہمتی کوششیں 15 اکتوبر تک کامیاب ہو سکتی ہیں، ورنہ سڑکوں پر جوڈو کراٹے ہوں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان خوبصورت سوئنگ کرا کے الگ ہوگیا ہے۔ اب اصل تعیناتی کا مسئلہ پی پی پی اور شہباز میں پڑ گیا ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ بلاول نے شہباز شریف کے جہاز میں سمرقند جانا بھی پسند نہیں کیا۔  انہوں نے پیش گوئی کی کہ پس پردہ مفاہمتی کوششیں اگر 15 اکتوبر تک کامیاب نہیں ہو ئیں تو سڑکوں پر جوڈو کراٹے ہوں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ایم کیو ایم کی سیاست خود اُن کے گلے پڑ گئی ہے۔ وقت پر فیصلے نہ ہوں تو وقت انتظار نہیں کرتا۔