45

کراچی میں بلیک مارکیٹ کیلیے چھپائی گئی ڈینگی بخار کی ادویات برآمد

کراچی: کراچی میں ڈرگ انسپکٹر نے بلیک مارکیٹ کے لیے چھپائی گئی ڈینگی بخار کی ادویات برآمد کرلیں۔ 

اس حوالے سے تبایا گیا کہ ڈینگی بخار میں استعمال ہونے والی 25 کروڑ مالیت کی 5 کروڑ پیناڈول گولیاں برآمد کرلی گئیں۔ خیال رہے کہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے مزید 192 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

پیناڈول کیلیے عوام بازار میں پریشان ہیں اور مارکیٹ میں بلیک میں فروخت ہورہی ہے۔ رواں سال کراچی میں ڈینگی وائرس کے مریضوں کی تعداد 3827 کیس رپورٹ ہوئی ہے جبکہ 9 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اسپتالوں میں بھی مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی۔