25

سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی

سندھ بھر میں جمعہ اور ہفتہ کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اعلان کردیا گیا۔

محکمہ داخلہ سندھ نے صوبہ بھر میں 2 روز کیلئئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ 19 اور ہفتہ 20 صفر کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

واضح رہے کہ ہفتہ کو ملک بھر میں چہلم امام حسینؓ عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔