27

کراچی میں ڈینگی وائرس شدت اختیار کر گیا، 192 کیسز رپورٹ

کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے مزید 192 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 63 کیسز ضلع کورنگی میں رپورٹ ہوئے جبکہ ضلع شرقی میں 45، ضلع وسطی میں 26، ضلع جنوبی میں 35، ضلع غربی 3، ضلعی ملیر 14 اور ضلع کیماڑی میں 6 کیسز رپورٹ ہوئے۔

رواں سال کراچی میں ڈینگی وائرس کے مریضوں کی تعداد 3827 کیس رپورٹ ہوئی ہے جبکہ 9 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اسپتالوں میں بھی مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی۔